صارف اور خریداربازار اور کاروبار

لاہور میں مرغی کا گوشت بدستور مہنگا،انڈوں کے دام مستحکم

( مائرہ ارجمند) لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے فارمی مرغی برائلر کا فی کلو گوشت 400 روپے کے لگ بھگ فروخت ہو رہا ہے گزشتہ روز لاہور میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت 403 روپے تھی جو آج 3 روپے کی کمی کے بعد 400 روپے کی ہو چکی ہے۔

شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت 268 روپے جبکہ پرچون میں 276 روپے ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور انڈہ 124 روہے فی درجن ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 3 ہزار 600روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button