صارف اور خریدار
لاہور میں مرغی پھر سے مہنگی،انڈوں کے دام مستحکم

( مائرہ ارجمند) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ دو روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت 17 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ۔ گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں ایک ہی دن میں 14 روپے اضافہ ہوا تھا اور آج 3 روپے مزید اضافہ کیساتھ شہر میں مرغی کا فی کلو گوشت 287 روپے ہو چکی ہے ۔ آج شہر میں زندہ برائلر کی قیمت تھوک میں 190اور پرچون ریٹ 198 روپے فی کلو ہے

فارمی انڈوں کی قیمت مستحکم ہے ۔ انڈے فی درجن 157روپے میں فروخت ہورہے ہیں ۔جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کی قیمت فروخت 4 ہزار 590 روپے ہے۔