ریاست اور سیاست

 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلا ف پولیس چھاپے کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل کے کتنے بچے ہیں ؟ تفصیلات جاری 

( شیتل ملک ) لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس چھاپے کے دوران کانسٹیبل کمال احمد گولی لگنے سے شہید ہو گیاہے ، اس موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے اہلکار کے بچوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ پر شہید کانسٹیبل کمال کی فیملی کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” شہید کانسٹیبل کمال احمد کے 5 کم سن بچے ہیں۔ جن میں بڑی بیٹی کی عمر 11 سال جبکہ چھوٹا بیٹا صرف 8 ماہ کا ہے۔ پنجاب پولیس مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہداءکی فیملیز کے ساتھ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔“

سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ” سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کانسٹیبل کمال احمد کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ پر قربان ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،کانسٹیبل کمال احمد کو شہید کرنے والے مبینہ ملزمان کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا، مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔“

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ساجد نامی پی ٹی آئی کارکن کے گھر کی چھت سے فائرنگ کی گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button