بریکنگورلڈ اپ ڈیٹ

چین میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ، 132 مسافروں اور عملے کی ہلاکتوں کا خدشہ

( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے شہر کونمینگ سے گوانگژو جانے والا مسافر طیارہ مقررہ منزل پر پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہوگیا، واقعے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ایسٹرن چائنا ایئرلائنز کا طیارہ 132 مسافروں کو لے کر گوانگژو جارہا تھا اور جنوب مغربی چین میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بوئنگ 737 وژوہو شہر کے قریب گوانگشی ریجن میں تباہ ہوا اور طیارہ گرنے کے بعد پہاڑ پر آگ بھڑک اٹھی۔

صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر بھیج دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button