تازہ ترینریاست اور سیاست

دریائے روای سے ملحقہ شہروں اور آبادیوں کو بھارتی پانی سے خظرہ

( اسیس مہتاب ) بھارت نے دریائے راوی میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے پیشگی آگاہ کردیا۔

انڈس حکام کے مطابق بھارت کے انڈس واٹر کمیشن کے حکام نے پاکستان کو اطلاع کردی ہے۔

بھارت نے اوجھ بیراج کے اسپل وے کھول دیے جس کے بعد ایک لاکھ 70 ہزارکیوسک کا ریلا بھارت سے پاکستان داخل ہوگا۔ 

حکام کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔

یکم اگست کو انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب کو پانی چھوڑنے کی صورتحال سے متعلق خط لکھ دیا۔

سید مہر علی شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت سے دریاؤں میں آنے والے پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے، دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کی اطلاعات ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہمیں تعمیرات، انسانی جانوں اور مویشیوں کی حفاظت کے پیشگی انتظامات کرنا ہیں، بتایا جائے دریائے راوی میں کتنا پانی پاکستان پہنچے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button