موسم

لاہور میں موسم سرد اور خشک، فضائی آلودگی قدرے کم ہوئی ہے

( مائرہ ارجمند) آج جمعہ المبارک ہے ،فروری کی 11 تاریخ عیسوی سال 2022، 9 رجب قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 29 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

شہر لاہور میں مطلع صاف ، سورج چمک رہاہے۔ سردی کی شدت کم ہوئی ہے۔

آلودگی کی بات کی جائے اے کیو آئی یعنی ائیر پولشن انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا بھر میں آلودگی میں آج تیسرے نمبر پر ہے اور شہر میں مجموعی طور پر آلودگی کی سطح178 اے کیو آئی ہے لاہور کے آلودہ ترین علاقوں کی بات کریں تو گرین ٹاون 213 اے کیو آئی کیساتھ پہلے، ظفر علی روڈ 208 اے کیو ائی کیساتھ دوسرے اور ایچیسن کالج اور اسکے گردو نواح196 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ21 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button