شہر لاہور کا موسم سرد اور خشک، دھند کی شدت میں اضافہ

( مائرہ ارجمند) آج بدھ ہےفروری کی2 تاریخ عیسوی سال 2022، 29 جمادی الثانی قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 20 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
شہر لاہور آج پھر شدید دھند کی لپیٹ میں ہے۔ لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والے موٹرویز دھند کی وجہ سےبند ہیں، کل پنجاب سمیت ملک بھرمیںبارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو ریا ہے ۔خیبر پختونخواہ کے درج ذیل اضلاع کا سفر کرنے والے سیاح احتیاط برتیں۔ نتھیا گلی ،سوات ،بنیر، گلیات، شانگلہ اور کاغان میں 2 اور 3 فروری کو شدید برف باری اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات اور PDMA نے ایڈواٸزری جاری کی ہے۔

آلودگی کی بات کی جائے تو گزشتہ دو روز کے مقابلے میں شہر کی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آج لاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ آج ماڈل ٹاون شہر کا آلودہ ترین علاقہ ہے جہاں اے کیو آئی انڈیکس 283 ہے ۔ ایچی سن کالج 233 کیساتھ دوسرے جبکہ امریکی قونصل خانہ اور شملی پہاڑی کے اطراف233 اے کیو آئی کیساتھ تیسرے نمبر پرہیں ۔


اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی توقع ہے ۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔