موسم
لاہور کا موسم سرد اور خشک مطلع جزوی طور پر ابر آلود

(مائرہ ارجمند) آج سوموار ہے ،فروری کی 14 تاریخ عیسوی سال 2022، 12 رجب قمری سال 1443 جبکہ پھگن کی 2 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے
لاہورمیں آلودگی کی شرح میں کمی، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 186 پر آگیا۔ آلودہ ترین شہریوں کی فہرست میں لاہور تسرے نمبر پر ہے۔
لاہور کے آلودہ ترین علاقوں میں گرین ٹاون اے کیو ائی 282 ہے اور اسکا نمبر پہلا ہے۔ ڈیفینس فیز 5 میں 253 اور ظفر علی روڈ میں 222 اے کیو آئی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 9ڈگری اور زیادہ سے زیادہ22 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔