شہرلاہورکا موسم سرد، گزشتہ رات سے جاری بارش آج بھی جاری رہے گی

( مائرہ ارجمند) آج جمعرات ہےفروری کی 3 تاریخ عیسوی سال 2022، یکم رجب قمری سال 1443 جبکہ ماگھ کی 21 تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔
شہر لاہور میں گزشتہ شب شروع ہونے والی ہلکی بارش پوری رات وقفے وقفے سے جاری رہی جو آج بھی جاری رہے گی ۔ آلودگی کی بات کی جائے تو آج پھرلاہور دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ شہر میں مجموعی طور پر اے کیو آئی 203 ہے جبکہ امریکی قونصل خانہ ائیر پولشن انڈیکس کے مطابق شہر کا آلودہ ترین علاقہ امریکی قونصل خانہ کے گرد و نواح ہے جہاں آلودگی 329 اے کیو آئی ہے ڈیفینس فیز 8 میں 302 جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 206 اے کیو آئی ہے ۔


اگلے 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں مزید بارش کی توقع ہے ۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری رہنے کی توقع ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب93 فیصد ریکارڈ کیا گیا، اگلے 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔