Uncategorized
بڑی عید پر کانگو وائرس کا خطرہ، رحیم یار خان میں وائرس میں مبتلا مشتبہ مریض دم توڑ گیا

( جہانزیب احمد خان ) رحیم یار خان میں کانگو وائرس کا ایک مشتبہ مریض دم توڑ گیا۔شیخ زاید ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ہسپتال میں کانگو وائرس کے3 مزید مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب محکمہ صحت نے بتایا ہےکہ وائرس کی تصدیق کے لیے مریضوں کےنمونے قومی ادارہ صحت کوبھیج دیےگئے ہیں۔کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا مرض ہے ،کانگو وائرس مختلف جانوروں مثلاً بھیڑ، بکری، گائے، بھینس اور اونٹ کی جلد میں پایا جاتا ہے۔