تازہ ترینتھانہ کچہریریاست اور سیاستقومی

سندھ ہائی کورٹ کی 3 ججوں کو سپریم کورٹ میں لانے پر غور

( شیتل ملک ) سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 5 ججز کے خالی عہدوں پر سندھ ہائی کورٹ کے 3 ججز کو لانے پر غور جاری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی زیرصدارت سپریم کورٹ میں 5ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں 5 ججز کی تقرری کیلئے بلایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں اس وقت 4 ججز کے عہدے خالی ہیں، جب کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی اگست میں ریٹائرمنٹ پر ایک اور سیٹ خالی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کے خالی عہدوں پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور کیا جارہا ہے، جب کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید کو بھی سپریم کورٹ لانے پر غور ہوگا۔

اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے 3 ججز جسٹس حسن اظہر، جسٹس شفیع صدیق اور جسٹس نعمت اللہ کو بھی خالی ججز کے عہدوں پر مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button