ریاست اور سیاست

پنجاب اسمبلی کے سپیکر کیلئے ٹاکرا آج ہو گا

( رضا ہاشمی ) پنجاب اسمبلی کےنئے سپیکرکاانتخاب آج ہوگا، نئے سپیکر کیلئے  سبطین خان اورسیف الملوک کھوکھرکےدرمیان مقابلہ ہوگا.

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کااجلاس شام 4 بجےہوگا،   ڈپٹی سپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتمادپرووٹنگ بھی آج ہوگی۔ 

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں  حکومتی اتحادکو 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ   اپوزیشن اتحادکےپاس 178 ارکان کی حمایت موجود ہے ۔

خیال رہے کہ  26 جولائی کو  سپریم کورٹ کے  3 رکنی بنچ  نے 11 صفحات پر مشتمل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ  ڈپٹی سپیکر کی رولنگ درست نہیں ہے، فیصلے میں حمزہ شہباز کے حلف اور اس کے بعد کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیااور حکم دیا گیا کہ حمزہ شہباز اور ان کی کابینہ فوری طور پر عہدے چھوڑ دیں۔ حمزہ شہباز کی جانب سے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانے والی تقرریوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا۔

22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا رن آف الیکشن ہوا تھا جس میں  پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی نے 186 جب کہ  مسلم لیگ( ن) اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار حمزہ شہباز نے  179 ووٹ حاصل کیے تھے۔

ووٹوں کی گنتی کے موقع پر ڈپٹی سپیکر نے( ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خط دکھایا اور کہا کہ اس میں (ق) لیگ کے ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حمزہ شہباز کو ووٹ دیں ۔ چونکہ( ق) لیگ کے ارکان نے پارٹی سربراہ کے فیصلے سے روگردانی کی ہے اس لیے چوہدری پرویز الہٰی کو ملنے والے 10 ووٹ مسترد کیے جاتے ہیں۔ ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کے نتیجے میں حمزہ شہباز 179 ووٹوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button