تازہ ترین
کورونا کا شکار رحمان ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، اہل خانہ کیطرف سے دعا کی اپیل

( مانیٹرنگ ڈیسک) رحمٰن ملک کے اہلِ خانہ نے ان کی صحتیابی کے لیے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، کورونا کے شدید حملہ کے باعث پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کو بدستور آئی سی یو میں رکھا گیا ہے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے ۔ سابق صدر آصف زرداری نے پھول بھجوائے۔
رپورٹ کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے رحمٰن ملک کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے رحمان ملک کے لیے جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے گلدستہ بھی بھجوایا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کے ترجمان نے بتایا کہ رحمٰن ملک گزشتہ 10 روز سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں طبیعت زیادہ بگڑنے پر 2 روز قبل انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔