ورلڈ اپ ڈیٹ

برطانوی شہر برمنگھم کے ایک مکان میں دھماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ

( توقیر احمد ) برطانوی شہر برمنگھم کے ایک مکان میں دھماکہ ہوا ہے برطانوی حکام کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نمائندہ لاہور 42 نیوز توقیر احمدن کے مطابق یہ حادثہ برطانیہ کے شہر برمنگھم کے علاقے کنگ سٹینڈنگ کی ڈلچ روڈ پر واقع مکان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 معمولی زخمیوں کو جائے دھماکا پر ہی ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

مذکورہ مکان میں دھماکے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

زور دار دھماکے کے بعد مکان میں شدید آگ لگ گئی، جس پر فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔

دھماکے سے مذکورہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ قریب واقع دیگر کئی مکان بھی متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button