ریاست اور سیاستتھانہ کچہری

عدالت نے اسلام آباد میں گیھراو جلاو کرنے والے پی ٹی آئی کے رہنماوں کی ضمانیتں منظور کر لیں

( سفیان سعید خان) اسلام آباد کی مقامی  عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کو کنفرم کرتے ہوئے ان کی ضمانتیں منظور کرلی  ہیں۔

عدالت میں ہونے والی سماعت کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کی عدالت  میں لانگ مارچ کےدوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری ، شہریار آفریدی ، علی محمد خان ، اسد عمر، فیصل جاوید اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ تھانہ ترنول،گولڑہ  اور آئی نائن کے مقدمے میں کوئی شامل تفتیش نہیں ہوا، میں تفتیشی کو پابند کر دیتا ہوں آپ شامل تفتیش ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button