افسر اور دفترتازہ ترینتھانہ کچہریریاست اور سیاست

پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے جرائم پر رپورٹ

( کرائم ڈیسک) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں عید گاہ روڈ پر واقع گھر میں تیز دھار آلے سے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا

اوکاڑہ پولیس نے قتل کی واردات کے ملزمان کا پتہ لگا لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عمران اور ساتھیوں نے گھر میں گھس کر عامر اور اس کی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔

وکاڑہ پولیس کے مطابق دہرےقتل کی اس واردات کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

اوکاڑہ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم عمران مقتولین کا رشتے دار بتایا جاتا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد گرفتاری متوقع ہے۔

کوہاٹ: (ن) لیگی رہنما عباس آفریدی کے گھر دستی بم حملہ

کوہاٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عباس آفریدی کے گھر پر نامعلوم افراد دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے عباس آفریدی کے گھر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

لاہور چوہنگ میں تہرے قتل کی واردات میں ملوث 3 اجرتی قاتل گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں میاں، بیوی اور بچی کو پیشہ ور اجرتی قاتلوں کی مدد سے قتل کیا گیا۔

اجرتی قاتل عاشق نے میاں بیوی کا گلا کاٹا اور بچی کو گلا دبا کر قتل کیا۔

اجرتی قاتلوں کا مرکزی ملزم امین سے رابطہ جیل میں ہوا، پولیس نے ملزم عاشق کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

واقعے میں ملوث نامزد ملزمان امین، رضا، شہزاد اور بابر کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی ایسی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

مالاکنڈ میں فائرنگ ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی قتل ملزم گرفتار

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کرنے والے ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران ملزم نے لیویز کے اہلکاروں پر فائرنگ بھی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات تحصیل درگئی کے علاقے سورن شریف میں پیش آئی۔

ملزم نے صبح سویرے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر دی اور اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر عارف خان یوسف زئی کے مطابق فائرنگ کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کراچی گلستان جوہر میں کم عمر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کردیا

رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکل پر 2 کم عمر لڑکے ڈکیتی کرنے آئے اور مزاحمت پر شہری پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

گلستان جوہر بلاک 19 میں چند روز قبل بھی ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں کورنگی اللّٰہ والا ٹاؤن میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ گزشتہ روز بھی کورنگی نمبر ایک میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کیا گیا تھا۔

کراچی کے خیابان شہباز میں بنک لاکر سے 2 کلو سونا چوری

 ڈیفنس خیابان شہباز میں واقع نجی بینک کے لاکر سے دو کلو گرام طلائی زیورات گم ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ روز لاکر مالک انوار الحق بینک گیا اور لاکر چیک کیا تو وہاں ایک خالی تھیلا موجود تھا اور زیورات غائب تھے،مقدمہ میں چوری اور امانت میں خیانت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button