بازار اور کاروبارورلڈ اپ ڈیٹ
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

( مائرہ ارجمند ) امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کی خبر سامنے آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.5 فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16 ڈالر ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.1 فیصد یعنی 7.74 ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔