ورلڈ اپ ڈیٹ

نیا بجٹ ڈکار مارنے پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا

اگرچہ یہ عجیب خبر لگتی ہے لیکن نیوزی لینڈ نے گائے اور بھیڑوں کی ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ گائے اور دیگرمویشیوں کے ڈکارنے سے میتھین گیس فضا میں داخل ہوتی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کی طرح ایک بدنامِ زمانہ گرین ہاؤس گیس اور فضائی حدت یا گلوبل وارمنگ کی وجہ بن رہی ہے۔

اس طرح 50 لاکھ آبادی والا نیوزی لینڈ مویشیوں کی ڈکار پر ٹیکس عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن سکتا ہے۔ اس کے اخراجات کسانوں سے گرین ہاؤس ٹیکس کی صورت میں لئے جائیں گے۔ اگرچہ نیوزی لینڈ کی آبادی بہت کم ہے لیکن یہاں گائے اور بھینسوں کی تعداد ایک کروڑ اور بھیڑبکریوں کی تعداد دو کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے۔
ماہرین کے مطابق غلہ بانی اورزراعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے یہ مویشی غیرمعمولی طور پر آب و ہوا میں تبدیلی کی وجہ بن رہے ہیں اور یوں درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button