چلتی ٹرین میں ڈانس کا مقدمہ ، 2 خواجہ سرا گرفتار

( جہانزیب احمد خان ) جشن آزادی کے موقع پر ٹرین میں ڈانس کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین میں ڈانس کے واقعے پر مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ ریلوے کے ٹی ایم اور ڈائننگ کار کے مینجر کے خلاف درج کیا گیا،نوابشاہ ریلوے کے تھانے میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ متعلقہ واقعے سے ریلوے انتظامیہ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، مقدمے میں غیر اخلاقی حرکات کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔
خیال رہے کہ ٹرین میں دوران سفر ڈانس کی ویڈیو 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات وائرل ہوئی تھی جس میں خواجہ سراء رقص کرتے نظر آرہے تھے ۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس بھی لیاتھا۔
ریلوے کے پرائیویٹ سیکٹر میں ٹرینوں میں تیزگام ایکسپریس کے بعد کراچی سے روالپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی ڈائننگ کار میں بھی مجرہ کی وڈیو وائرل وزیر ریلوے کو ان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے صرف نوٹس سے کُچھ نہیں ہوگا