تھانہ کچہریریاست اور سیاست

عمران خان غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

( مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اوردیگرکیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

عمران خان اوردیگرکے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے اورنام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرامن اللہ نے کی۔

درخواست میں عمران خان و دیگر کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ ٹرائل کورٹ  بھجوانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں فواد چودھری، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے درخواست گزار شہری مولوی اقبال حیدر سے استفسارکیا کہ ریاست مضبوط ہے وہ خود دیکھ لے گی آپ اس معاملے کوکیوں سیاست زدہ کرنا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے منتخب وزیر اعظم عمران خان کا موازنہ جنرل مشرف سے کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک منتخب وزیر اعظم تھے ان کا موازنہ جنرل مشرف کے ساتھ نا کریں۔

درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ 27مارچ کوعمران خان نے خط کے ذریعے دھمکی ملنے کا دعویٰ کیا۔اگر7مارچ کو خط ملا تواس کی تحقیقات کراتے۔

اس موقع پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ خط نہیں کیبل تھی۔

درخواست گزارکا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی تو وہ خاموش رہے۔امریکا اورخارجہ تعلقات کا معاملہ ہے اس لئے اسے دیکھا جانا ضروری ہے۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button