افسر اور دفترتازہ ترینتعلیم و صحتقومیگلی اور محلہموسم

ملیریا اور ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری کیا مچھر سیلاب سے بڑا خطرہ بننے جا رہے ہیں؟

( شیتل ملک ) سندھ میں ملیریا اور ڈینگی وائرس سے اموات تھم نہ سکیں، مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ رواں برس ڈینگی وائرس سے 37 اور ملیریا سے 4 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، سال 2019ء میں ڈینگی وائرس سے 46 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مزید 324 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد ستمبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونیوالی افراد کی تعداد 6 ہزار 927 اور رواں برس 9 ہزار 496 تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی ضلع وسطی میں ایک خاتون اور ضلع غربی میں ایک مرد ڈینگی وائرس سے انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق سال 2019ء میں ڈینگی بخار سے 46 افراد انتقال کرگئے تھے، مرنے والوں میں سے 44 کا تعلق کراچی اور دو کا حیدرآباد سے تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2019ء میں ڈینگی وائرس سے 16 ہزار 925 افراد متاثرہوئے تھے، جن میں سے 15 ہزار 713 کا تعلق کراچی سے تھا۔

رپورٹ کے مطابق 2020ء میں ڈینگی وائرس سے سندھ میں 3 اموات رپورٹ ہوئی تھیں جن کا تعلق کراچی سے تھا اور ڈینگی سے متاثر ہونیوالوں کی تعداد 4 ہزار 318 تھا۔ واضح رہے کہ سال 2020ء میں دنیا کرونا وباء کی زد میں تھی۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا سے بھی کندھ کوٹ کا رہائشی انتقال کرگیا، متوفی غلام محمد مہر مڈیکل سینٹر میں داخل تھا، ملیریا سے ایک ہفتے کے دوران یہ چوتھی ہلاکت ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں ملیریا بخار کے مزید 5 ہزار 368 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں برس ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 981 ہوگئی جبکہ 17 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کی جاچکی ہے۔

ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث سپرے مہم رک گئی

کراچی میں ڈینگی کا مرض مزید دو افراد کی جان لے گیا، شہر میں ڈينگی کے بڑھتے کیسز کے باوجود انتظامیہ کی عدم دلچسپی، ڈینگی سپرے کرنے والے ڈپارٹمنٹ کو تیل کی فراہمی بند ہوگئی۔

ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہر میں تین دن سے ڈينگی سپرے نہ ہوسکا، سپرے مہم رُک گئی۔

اطلاعات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں 250 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ بھر میں 387، خیبر پختونخوا میں 378 نئے مریض سامنے آئے، صرف پشاور میں 172 افراد ڈینگی کا شکار  ہوئے۔

اس کے علاوہ  لاہور میں 115 اور اسلام آباد میں 78 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب اور کے پی کے کی تازہ ترین صورتحال

پنجاب میں 373 افراد میں ڈینگی سے متاثر  ہونے والے 192 افراد کا تعلق لاہور اور  101 کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 392 نئےکیسزرپورٹ ہوئے جن میں پشاور کے 175 مریض شامل ہیں جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 نئے افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

 ملک کے بیشتر شہروں میں دواؤں کی فراہمی اور  قیمتیں معمول پر نہ آ سکیں، لاہور کے بازاروں میں بخار کی دوا کے بعد کینسر اور دیگر کئی بیماریوں کی دواؤں کی بھی کمی ہو گئی ہے جبکہ کراچی میں بخار، جسم میں درد اور ملیریا سمیت متعدد بیماریوں کی دوائیں نایاب ہو گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button