گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید

( مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید سامنے آئی ہے لیکن یہ تردید ایوان صدر کی جانب سے نہیں بلکہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے آئی ہے۔
فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے۔ گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئی سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
صدر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تردید کی ہے، گورنر کو ہٹانے کا اختیار صدر مملکت کا ہے ان کے دفتر تک ایسی کوئ سمری نہیں پہنچی، لہذا عمر چیمہ گورنر پنجاب کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 17, 2022
وفاقی حکومت نے گزشتہ روز گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجی تھی قواعد و ضوابط کی رو سے صدر وزیر اعظم کی جانب سے ایڈوائس موصول ہونے پرگورنر کو ہٹانے کے پابند ہیں لیکن تحریک انصاف کی حالیہ مظالوں کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ صدر مملکت گورنر کو وزیر اعظم کی ایڈوائس پر ہٹا دینگے، یاد رہے شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کے موقع پر عارف علوی چھٹی پر چلے گئے تھے۔