افسر اور دفتربریکنگتازہ ترینٹریفک اپ ڈیٹلاہور 42 نیوز دوست

مری جانے والے سیاح یہ ضرور خبر پڑھ لیں، بغیر سوچے سمجھے جانا بھاری پڑ سکتا ہے

( اسیس مہتاب ) ضلعی انتظامیہ نے بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔

 ضلعی انتطامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بکنگ کے بغیر مری آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ سے واپس بھیجا جا رہا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد کے مری آنے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناگہانی حالات سے نمٹنے اورٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، مجالس اور جلوسوں کے سلسلے میں کئی روٹس بند ہونے پرمری میں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ بکنگ کے بغیر مری کا سفر کرنے سے گریزکریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button