فن و فنکار

دلیر مہدی کی قید میں نرمی،رچا چڈھا اور علی ظفر کا رشتہ، ترک ادکارہ کی شادی،صبا قمر کی دیوانی اور سنیل گورو سڑک پر

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی گلوکار دلیر مہندی جو اس سال کے اوائل میں دو سال قید کی سزا ملنے پر جولائی سے جیل میں تھے انہیں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے آج ریلیف دیتے ہوئے ان کی سزا کے خلاف اسٹے آرڈر (حکم امتناع) جاری کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ دلیر مہندی کے خلاف 2003 میں انسانی اسمگلنگ (ہیومن ٹریفکنگ) کیس کا اندراج ہوا اور دہلی میں ان کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا گیا تھا، جس پر پٹیالہ کی عدالت نے انہیں دو برس قید کی سزا سنائی تھی۔ 

انہیں اس سے قبل 2018  میں سزائے قید اور ایک ہزار روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔ جس پر انہوں نے اس فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج پٹیالہ کی عدالت میں اپیل کی لیکن عدالت نے اسے جولائی میں مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوا دیا تھا۔

جس پر دلیر مہندی کے وکلا نے اس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی اور اب پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ان کی اپیل پر پٹیالہ کی عدالت کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔ 

رچا چڈھا اور علی ظفر کا رشتہ

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا اور  اداکار علی فضل کی شادی آئندہ ماہ ہونے جا رہی ہے لیکن اس حوالے سے بھارتی صحافی نے ایک بڑی غلطی کر دی۔

بھارتی نیوز چینل کے نیوز ایڈیٹر اور صحافی پرشانت جین نے ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کی شادی کی خبر شیئر کی لیکن ان سے ایک بڑی غلطی ہوگئی۔

پرشانت جین نے اپنی ٹوئٹ میں رچا چڈھا اور علی فضل کی شادی کی تاریخ کے حوالے سے بتایا لیکن انہوں نے علی فضل کی جگہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو مینشن کر دیا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 10 سال سے زائد عرصہ ساتھ رہنے کے بعد بالآخر علی فضل اور رچا چڈھا اگلے ماہ اکتوبر کی 6 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 دونوں اداکار 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے تھے لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی۔

معروف ترک اداکارہ کی شادی

عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز کورولش عثمان میں مالہون خاتون کا مرکزی کردار نبھانے والی دلکش ترک اداکارہ ‘یلدیز جاگری اتکسوائے’ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ یلدیز کی شادی معروف ترکش اداکار ‘برک اوکتے’ سے ہوئی جنہوں نے ڈرامہ سیریل ‘عائشہ گُل’ میں جان ٹیکن کا کردار نبھایا تھا، عائشہ گل پاکستانی چینل پر نشر کیا گیا تھا جس نے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل کی تھی۔

لدیز جاگری اور برک اوکتے کی منگنی کچھ ماہ قبل ہوئی تھی جب کہ دونوں کئی عرصے سے ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔

دونوں اداکاروں نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں، شادی میں کورولش عثمان کے بھی کچھ اداکاروں نے شرکت کی جس میں بالا خاتون (اوزگے توریر) اور شیخ ایدابالی (سیدا یلدیز) سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ یلدیز جاگری نے کورولش عثمان میں عثمان کی دوسری اہلیہ کا کردار نبھایا تھا۔

صبا قمر کی دیوانی

اداکارہ زارا نور عباس نے شوبز کی مقبول اداکارہ صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں زارا نور عباس نجی ٹی وی کے ایک  پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔

زارا سے سوال کیا گیا کہ ‘آپ کے شوہر اسد صدیقی اور آپ دونوں ہی اداکار ہیں تو کیا کبھی کسی پراجیکٹ کے لیے آپ دونوں کے درمیان کوئی اختلاف ہوا ہے؟’

جواب میں اداکارہ نے کہا ‘جی ہاں! چند دن قبل اسد صبا قمر کے ساتھ کام کر رہے تھے تو میں نے ان سے لڑائی کی کہ میں نے صبا کے ساتھ کام کرنا تھا’۔

زارا نے کہا ‘اگر صبا قمر کے ساتھ کام کرنا ہو تو اس کے لیے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں’۔

خیال رہے کہ اداکارہ زارا نور اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کئی بار صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں۔

سنیل گورو سڑک پر

بالی ووڈ اداکار اور بھارتی ٹیلی ویژن شو ’کپل شرما شو‘ کے حوالے مشہور کامیڈین سنیل گروور نے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سڑک کنارے بیٹھے جیولری فروخت کر رہے ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ گاہکوں کے آنے پر یہ کہتے ہیں کہ یہ فروخت کے لیے نہیں ہیں۔

جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پر جاری اس مزاحیہ ویڈیو میں انہوں نے بطور کیپشن لفظ پرسنل تحریر کیا ہے۔

ایک گاہک نے یہ ویڈیو ریکارڈ کیا، جب وہ سنیل سے ان پرانی جیولریز کی قیمت پوچھتی ہیں تو سنیل کہتے ہیں کہ یہ بیچنے کے لیے نہیں ہیں یہ سب میرا پرسنل ہے۔

اور جب خاتون کسٹمر جیولری کو چھونے کی کوشش کرتی ہیں تو سنیل انہیں زبردستی وہاں سے ہٹاتے ہوئے کہتے ہیں ’بولا نا پرسنل ہیں، آپکو سمجھ نہیں آرہا۔‘ 

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین کے دلچسپ تبصرے بھی شروع ہوگئے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کتنی اچھی پرسنل کلکشن ہے تو ایک نے کہا کہ سنیل یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ جبکہ ایک تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ پکا گتھی کے لیے خریدی ہے ساری دکان۔

یاد رہے کہ سنیل گروور آئندہ ماہ اپنی نئی فلم گوڈبائے میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے جبکہ وہ کافی عرصہ قبل کپل شرما شو سے الگ ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button