ورلڈ اپ ڈیٹ

مقدمہ طلاق کی سماعت کے دوران شوہر نے عدالت میں بیوی کو قتل کر دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک شخص نے فیملی عدالت میں ہی اپنی بیوی کا گلا کاٹ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع حسن کی فیملی عدالت میں پیش آیا جہاں شیو کمار اور اس کی بیوی نے طلاق کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت کی جانب سے دونوں کی کاؤنسلنگ کی گئی جس پر وہ اپنی سات سالہ شادی کو بچانے اور ساتھ رہنے پر رضا مند ہوگئے۔ کاؤنسلنگ سیشن سے باہر نکلتے ہی شیو کمار نے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی پر حملہ کردیا اور اس کے گلے پر وار کرکے فرار ہونے لگا تاہم موقع پر موجود لوگوں نے اسے دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ ملزم عدالت کے اندر تیز دھار آلہ لے جانے میں کیسے کامیاب ہوا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button