ورلڈ اپ ڈیٹ

ڈاکٹروں کی غفلت، خاتون کے پیٹ سے20سال بعد قینچیاں برآمد

( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی ایک 55سالہ خاتون تقریباً دو دہائیوں تک پیٹ کے شدید درد میں مبتلا رہیں،

خاتون کے پیٹ میں ہونے والے شدید درد کا سبب یہ تھا کہ اسکے پیٹ میں سرجیکل کلمپ یعنی چھوٹی قینچی موجود تھی، یہ سرجیکل کلمپ اُس کے پیٹ میں 20 سال پہلے سیزیرین آپریشن کے بعد ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث رہ گیا تھا۔

55 سالہ بچینا خاتون کا2002 میں گال اسٹون نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے خاتون نے اپنی زندگی بھر کی پونجی لگائی

ہسپتال سے گھر آنے کے چند روز بعد ہی اسے پیٹ میں تکلیف شروع ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ اسی کلینک میں دوبارہ گئی لیکن سرجری کے وقت اس کیس کی نگرانی کرنے والے سرجن نے اس کی پریشانی کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نارمل ہے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ٹھیک ہوجائے گا۔

ڈاکٹروں نے تسلی دی اور اس درد کی وجہ پیٹ کی خرابی قرار دیا اور کوئی قابل ذکر علاج نہیں کیا بلکہ وقت ٹالنے کیلئے درد کش ادویات ہی دیتے رہے۔

بچینا خاتون کے پیٹ کی تکلیف جب ناقابل برداشت ہوئی تو ایک اور ڈاکٹر کی ہدایت پر اپنے پیٹ کا ایکسرےکروایا جس سے یہ انکشاف ہوا کہ سرجیکل سیزر کی ایک جوڑی اس کے پیٹ میں موجود ہے جو کہ20 برس قبل سرجری کے موقع پر اندر رہ گئی تھی۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے قینچی کی جوڑی نکال دی ہے اور اب وہ روبصحت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button