کاپی پیسٹ میسج، کیا خلیل الرحمان قمرنماز ظہر شام 8 بجےادا کرتے ہیں ؟

( شیتل ملک) کیا خلیل الرحمان قمرنماز ظہر شام 8 بجےادا کرتے ہیں ؟ یہ سوال کھڑا ہوا ہے معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی ایک ٹوئٹ سے جس پر ٹوئٹ کرنے کا وقت شام 8 بجے کا ہے اور وہ لکھتے ہیں کہ ابھی وہ ظہر کی نماز پڑھ رہے تھے تو جب "ایاک نعبدو و ایاک نستعین” پر پہنچے تو بے اختیار آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان "ایاک نعبدو و ایاک نستعین” آیت کا ذکر اکثر کرتے رہتے ہیں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ قرآن و سنت اور ریاست مدینہ کی اصطلاح کا استعمال اپنی سیاسی تشہیر کے لیئے کرتے ہیں۔
ابھی ظہر کی نماز پڑھ رہا تھا تو جب "ایاک نعبدو و ایاک نستعین" پر پہنچا تو بے اختیار آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے
— Khalil Ur Rehman Qamar (@kurqOfficial) March 30, 2022
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد پر فنکار برادری نے اپنا وزن عمران خان کے پلڑے میں ڈالا ۔ مولانا طارق جمیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان ہی کا ساتھ دیا اور اب خلیل الرحمان قمر بھی میدان میں آچکے ہیں اور اب یہکاپی پیسٹ ٹوئٹ دھڑا دھڑ شئیر کیا جا رہا ہے۔
