ریاست اور سیاستوائرل لیکس

ڈاکٹر ہما سیف شہباز گل کے خلاف میدان میں آ گئیں ، شہباز گل نے انکے بارے میں اپنی ٹوئٹ میں غلط معلومات جاری کیں

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ڈاکٹر ہما سیف شہباز گل کے خلاف میدان میں آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل نے اپنی ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ہما سیف کو بلاواسطہ طورپر معروف ماہرآئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف کی بیوی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شہباز گل کی اس ٹوئٹ کے نیچے آ کر انکی تصیح شروع کردی لیکن شہباز گل کی جانب سے ایک خاتون کے متعلق غلط معلومات جاری کرنے پر ندامت یا معذرت نہ کئے جانے پر ڈاکٹر ہما سیف خود میدان میں آ گئیں اور انہوں نے شہبار گل کی اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین سے ٹوئٹ کو رپورٹ کرنے کو کہا ۔

اب تک ہزاروں ٹوئٹر یوزر اس ٹوئٹ کو رپورٹ کر چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر ایک جمہوری پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنے سیاسی خیالات کا اظہار کھل کر کر سکتے ہیں، اسکے ساتھ ساتھ یہ پلیٹ فارم منافرت انگیزی، غلط معلومات یا غیر شائستہ رویوں کو بھی اخلاقی حدود اور انسانی حقوق کے تابع کرتا ہے۔ لہذا اگر آپ اس پلیٹ فارم پر کسی اکاؤنٹ کو منفی طور پر استعمال ہوتا دیکھیں تو رپورٹ کریں یہ سوشل میڈیا صارفیں کی اخلاقی و اجتماعی ذمہ داری ہے

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button