تھانہ کچہری
دعا زہرہ شوہر سمیت کراچی منتقل ، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

( شیتل ملک ) چشتیاں سے حراست میں لی گئی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دعا زہرہ کو ویمن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ دعا زہرہ کا شوہر ظہیر اے وی سی سی کی حفاظتی تحویل میں ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ اور اس کے شوہر کو صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
اپریل میں کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کو تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد گزشتہ روز چشتیاں سے بازیاب کروایا گیا تھا، دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے ایک وکیل کے گھر سے حراست میں لیا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کو بازیاب کروا کے 10 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔