تھانہ کچہری

دعا زہرہ اوراسکا شوہر ظہیر لاہور کے لئے روانہ

( شیتل ملک ) کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر احمد کو لاہور روانہ کردیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ظہیر احمد اور دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، انہیں آج لاہور روانہ کردیا گیا۔

حکام نے کہا کہ ظہیر احمد کے اہلخانہ نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر احمد کو کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے، ان کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں ظہیر احمد کے خلاف دعا زہرا کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔

عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button