
( مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے تمام سکول 2 دن جمعرات اور جمعہ کو بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی الرٹ کے بعد کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک سیکیورٹی الرٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں دہشت گردی کا کوئی شدید نوعیت کا واقعہ پیش آ سکتا ہے جسکے بعد صوبائی حکومت نے دو روز کے لئے کوئٹہ بھر کے تمام سکول بند کر دیئے ہیں۔ کوئٹہ شہر میں جمعرات اور جمعہ کو ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں امتحانات جاری رہیں گے چیئر پرسن بلوچستان بورڈ پروفیسر سعدیہ فاروقی کا کہنا ہے کہ منسوخ کردہ امتحانات کا شیڈیول بعد میں جاری کی جائے گا ۔ اسکے علاوہ یونیورسٹی اف بلوچستان کو بھی بند کر دی گئی ہے۔

سیکیورٹی الرٹ میں کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کی سیکورٹی سخت کرنے کا بھی کہا گیا ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر شہروں کے ڈپٹی کمشنر صاحبان اور قانون نافذ کرنے والے ادارں کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ ریلوے پولیس نے کوئٹہ، سبی ،مچھ اور چمن کے ریلوے سٹیشنوں پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔