صحافت اور صحافی
دنیا ٹی وی نے تنخواہ میں اضافے کے مطالبے پر صحافیوں کو برطرف کردیا

دنیا ٹی وی ویسے تو جدھر دیکھا جائے صحافتی اصولوں، اپنے ملازمین کے لیئے بہترین سہولتوں اور فلاح کی باتیں کرتا ہوا نظر آتا یے تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تازہ ترین خبر کے مطابق دنیا ٹی وی نے اپنے اسلام آباد بیورو میں سے 15 سے زائد صحافیوں کو اس لیئے نوکری سے برخاست کردیا ہے کیونکہ وہ گزشتہ ماہ سے اپنی تنخواہ میں اضافے کی درخواست کر رہے تھے جبکہ ایک ہفتے سے انہوں نے احتجاج کے طور پر فیلڈ میں جانا بند کردیا تھا۔ نکالے جانے والے صحافیوں میں زیادہ تر رپورٹرز شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا ٹی وی نے گزشتہ سال 5 سال کے عرصے کے بعد منتخب عملے کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا اور انتظامیہ کی جانب سے ان منتخب ملازمین کو خصوصی طور پر پابند کیا گیا تھا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شکریہ دنیا میڈیا گروپ اور شکریہ میاں عامر کی پوسٹ لگائیں۔