تازہ ترینورلڈ اپ ڈیٹ
جنوبی ایران میں زلزلہ، جھٹکے متحدہ عرب امارات تک محسوس کئے گئے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے جنوبی علاقہ میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں محسوس کیے گئے ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران میں زلزلہ آنے کے باعث یو اے ای میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ایرانی ساحلی شہر بندر لنگہ کے قریب تھا۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے زلزلے کی ویڈیوز بھی شئیر کیں، جن میں ایک دوسرے کی خریت دریاف کی گئیں۔