بریکنگ

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو5سال کے لئے نااہل قرار دے دیا

( مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کو بکا خیل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے نا اہل قرار دے دیا ۔ درخواست کی سماعت پر فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ تھا جو آج سنا دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر شاہ محمد کے بیٹے مامون رشید کوبھی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے ۔شاہ محمد بکاخیل پولنگ اسٹیشنز پر حملہ میں ملوث تھا الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل،شاہ محمد نے بنوں کی تحصیل بکا خیل میں پولنگ اسٹیشنز پر حملہ کیا ،مواد چرایا اور عملہ کو اغوا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button