تازہ ترینتعلیم و صحتریاست اور سیاست

پنجاب میں گریجوئشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان

( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے میں گریجویشن تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پہلے میٹرک تک تعلیم فری کی، اب گریجویشن تک تعلیم کو فری کریں گے اور خصوصی بچوں کے اداروں اورسپورٹس سہولتوں میں اضافہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیربنایا، پاکستان کے خلاف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وطن کی حفاظت اورامن کی خاطر قربانیاں دینے والے سکیورٹی فورسز و پولیس کے افسروں اورجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

2002 میں چوہدری پرویز الٰہی کا دورآیا تو انھوں نے اپنے وزیر تعلیم عمران مسعود کے ساتھ مل کر تین سالہ منصوبہ پیش کیا جس کے دوران ہر سرکاری اسکول میں چار دیواری بھی کھڑی کرنا تھی، کمروں کی تعداد بھی مکمل کرنا تھی ، بچوں کے لیے ٹائلٹ بھی بنانے تھے اور انھیں ٹاٹ سے نجات دلا کر لکڑی کے بنچ مہیا کرنے تھے، جس بریفنگ میں اس منصوبے کا اعلان کیا گیا،چوہدری پرویز الٰہی کے تعلیمی منصوبے بلاتفریق پنجاب کے ہر امیر غریب کے بچے کے لیے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button