تعلیم و صحتافسر اور دفترٹریفک اپ ڈیٹریاست اور سیاستمارچ

لانگ مارچ کا پانچواں روز، گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں چھٹی

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی رہنما علی اشرف مغل کی رہائشگاہ سے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اپنے چوتھے روز گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا۔

مارچ کے چوتھے روز کا آغاز کامونکی سے ہوا تھا اور اس دوران وہ ایمن آباد سے گوجرانوالہ کے علاقے چن دا قلعہ پہنچا تھا۔

چن دا قلعہ پہنچنے پر عمران خان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کیا اور کہا کہ اِدھر سے میں گوجرانوالہ شہر کے سفر کا آغاز کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر سے جب ہم گزریں گے تو سارے پاکستان میں نظر آئے گا ملک میں انقلاب آرہا ہے، ساری قوم گواہ ہے پاکستان میں پُرامن انقلاب آ رہا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حقیقی طور پر آزادی تب ملے گی جب وہ حکومت آئے گی جو عوام چاہتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا این آر او سے چور اوپر بیٹھ جائیں، یہ قوم کبھی انہیں تسلیم نہیں کرے گی۔

گوجرانوالہ جی ٹی روڈ کے اطراف تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے

سی ای او ایجوکیشن معروف احمد کے مطابق چندہ قلعہ سے راہوالی والی تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند ہونگے۔

معروف احمد کا کہنا ہےکہ طلبہ وطالبات کی حفاظت کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پانچویں روز کا آغاز آج چندا قلعہ سے ہوگا۔

عمران خان کا مارشل لا لگوانے کی خواہش کا اعتراف

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں مارشل لگوانے کی خواہش کا اعتراف کرلیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، فارن فنڈڈ فتنے کو پتا ہونا چاہیے کہ 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں خون خرابے سے انقلاب لانا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈڈ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔

پی ٹی آئی نے مارچ کے اسلام آباد میں داخلے سے قبل راولپنڈی میں دو مقام پر قیام کا فیصلہ کرلیا۔گوجر خان اور مندرہ کے درمیان شرکاکا پہلا پڑاؤ ہوگا جبکہ مارچ کے شرکا دوسرا پڑاؤ شمس آباد کے مقام پر کریں گے۔مارچ کے شرکاٹی چوک ،سواں اور پھر مریڑ حسن پہنچیں گے۔مریڑ حسن سے اسلام آباد داخلہ کیلئے مری روڈ کا استعمال کیا جائے گا۔مقامی ایم این اے،ایم پی ایز کو استقبالیہ کیمپ لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ عمران خان راولپنڈی پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گےجس کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button