افسر اور دفترتازہ ترینتھانہ کچہری

شیخوپورہ میں مختلف مقامات سے 8 لاشیں برآمد

(جہانزیب احمد خان )شیخوپورہ کے گاؤں ہیچڑ سے پولیس نے ہفتہ 8 اکتوبر کو مختلف مقامات سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں، تمام افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تمام افراد کو کلہاڑی کے وار سے قتل کیا۔ قتل کیے گئے تمام افراد ڈیروں یا کھیتوں میں سوئے ہوئے تھے۔ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، جب کہ ملزم کو بھی آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ ملزم جنونی اور ذہنی معذور ہے، فی الحال حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

قتل ہونے والوں میں اسد، فیصل، شیروز، دلاور اور اسد شامل ہیں، تمام افراد گلیوں یا ڈیروں پر سوئے ہوئے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے کہا ہے کہ ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار شخص بظاہر ذہنی معذور دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button