صارف اور خریدار

حکومت نے کراچی والوں پر بجلی گرا دی ، فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے مہنگا

( شیتل ملک )کراچی والوں کے لئے بجلی مہنگی ہوگئی، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے لئے اپریل 2022ء کے بلوں میں فی یونٹ 5 روپے 27 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، یہ اضافہ جولائی کے بل میں وصول کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 11 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست جمع کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button