بریکنگتازہ ترین

ہنگامی صورتحال، چلڈرن ہسپتال لاہور کی آگ بے قابو ، مین گیٹ کاٹ کر فائر برگیڈ کے لئے راستہ بنایا گیا

( اسیس مہتاب) لاہور چلڈرن ہسپتال میں لگی آگ تاحال نہ بجھائی جا سکی ،تیسری منزل پر لگنے والی آگ نے کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں ضائع ہو گئیں 

 آگ ہسپتال کی تیسری منزل پر میڈیسن سٹور میں لگی جس کے باعث کروڑوں روپے مالیت کی دوائیاں تباہ ہو چکی ہیں ،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث صبح ساڑھے 5بجے لگی تھی ۔

تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ آگ کو پہلے چھوٹی فائر ٹینڈر گاڑیوں کی مدد سے بجھانے کی کوشش کی جاتی رہی تھی جو کہ کامیاب نہ ہو سکیں اب بڑی گاڑی کو طلب کیا گیا ہے جس کو ہسپتال میں داخل کرنے کیلئے مین گیٹ کو کاٹا جا رہاہے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ جیسے ہی بڑی فائر ٹینڈر گاڑی داخل ہو گی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button