تھانہ کچہریتعلیم و صحت

اسلام آباد میں خواجہ سرا سے زیادتی، پولیس اور پمز انتظامیہ کا معتصبانہ رویہ

( مانیٹرنگ ڈیسکَـ) اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود میں ایک خواجہ سرا کیساتھ 23 مارچ کی شام 4 بجے جنسی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے ۔ علیزہ نامی خواجہ سرا گرو کی مدعیت میں درج ہونے والی پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکا عدنان نامی خواجہ سرا شاگرد میر آبادی گلی نمبر 1 نزد اسلم مارکیٹ اپنے گھر پر موجود تھی اور یوسف نامی ایک شخص نے اسے جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

خواجہ سرا کمیونٹی کا دعوی ہے کہ پہلے تو پولیس اسلام آباد کی جانب سے انہیں روایتی تعصب کا سامنا کرنا پڑا کیونکہمبینہ طور پر اسلام اباد پولیس متاثرہ خواجہ سرا کے بیان میں تبدیلی کر رہی تھی ۔ خواجہ سرا تنظیموں کی مداخلت پر پولیس نے رپورٹ درج کی مگر اس سے اگلا مرحلہ زیادتی کا شکار فرد کا میڈکو لیگل تھا جس پر پمز ہسپتال انتظامیہ نے بغیر کسی جواز کے متاثرہ خواجہ سرا کو 2 گھنٹے انتظار کروایا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button