دین و دنیا

ہر مسلمان کے دل کی خواہش اب پوری ہو سکتی ہے حجر اسود کو وی آر سےدیکھنے کے منصوبہ

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعلیمات میں بتایا گیا ہے کہ حجر اسودکو جنت سے زمین پر اتارا گیا جب حضرت ابراہیم اور ان کے صاحبزادے حضرت اسمٰعیل خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔حجر اسود خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی سمت کے کونے پر نصب ہے اور عازمین حج فرائض کی ادائیگی کے دوراناسکی زیارت کرتے ہیں ۔ بیضوی شکل کے خالص چاندی کے فریم کے ساتھ خانہ کعبہ کے ساتھ جڑا ہوا ہےلیکن اب ہر مسلمان کے دل کی زیارت کی خواہش اب پوری ہو سکتی ہے حجر اسود کو وی آر سےدیکھنے کے منصوبہ شروع کیا جا چکا ہے

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ادارے رئاسة شؤون الحرمين کے مطابق ’حجر اسود‘ کو ورچوئل طریقے سے دیکھنے کے منصوبے کا افتتاح ادارے کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے کیا۔ اس منصوبے کا آغاز سعودی عرب کی معروف یونیورسٹی ’ام القرا یونیورسٹی‘ کے تعاون سے کیا گیا۔

منصوبے کا افتتاح ’مدینہ پروجیکٹ‘ نامی ڈیجیٹل نمائش کے تحت کیا گیا، جس میں مسجدالحرام سمیت مسجد نبوی ﷺ کو ورچوئل طریقے سے دکھایا جا رہا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق فوری طور پر دنیا بھر کے لوگ ’حجر اسود‘ کو ورچوئل طریقے سے نہیں دیکھ سکیں گے، تاہم جلد ہی منصوبے کو عام بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button