موسم

شہرلاہورمیں موسم انتہائی سرد،دھند کی وجہ سے موٹر وے بند فلائٹس کینسل،آلودگی میں پہلا نمبر برقرار

( مائرہ ارجمند) آج بدھ ہے دسمبر کی15 اور عیسوی سال 2021، جمادی الاول کی10قمری سال 1443 جبکہ پوہ کی یکم تاریخ اور دیسی کیلینڈر کا 2078 واں سال ہے۔

موٹروے ایم تھری کولاہور سے سمندری تک ،ایم 11لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ، موٹروے ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کی وجہ سے بند کردیا گیا۔

ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس سے شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ لاہور والوں کی بھی سردی سے قلفی جمنے لگی۔

مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری پہنچنا شروع ہوچکے ہیں ۔دوسری جانب سوات کے بالائی علاقے ملم جبہ میں بھی برفباری سے موسم سرد ہوگیا ہے، برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد ملم جبہ پہنچ گئی ہے۔میدانی علاقوں میں بارش جبکہ مالم جبہ اور کالام کے پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ برفباری سے بالائی علاقوں کے حسن میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

آج پھر سے شہر لاہور کا مجموعی اے کیو آئی لیول چھٹے اور مہلک ترین درجہ میں ہے۔ ہوا میں گھٹن کا حساس اور آنکھوں میں جلن محسوس ہو رہی ہے۔ باغوں کے شہر کی نئی پہچان الودگی بن چکی ہے اور آج پھر آلودگی میں شہر لاہور پہلے نمبر پر ہے اور اے کیو آئی لیول 358 ہے ۔ شہر کے مختلف حصوں کی بات کی جائے تو امریکی قونصل خانہ و شملہ پہاڑی یا لاہور پریس کلب کے گرد و نواح 653 کےپہلے ایچی سن کالج کا علاقہ 633 کے ساتھ دوسرے اور سید مراتب علی روڈ گلبرگ 629 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے

شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 زیادہ سے زیادہ 20 سینٹی گریڈاور ہوا میں نمبی کا تناسب 87 فیصد رہے گا

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button