ورلڈ اپ ڈیٹ

بھارت میں انتہا پسندوں نے تنہا باحجاب مسلمان لڑکی کو گھیر لیا، جے شری رام کے مقابلے میں لڑکی نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے

( مانیٹرنگ ڈیک ) بھارت میں با حجاب مسلمان لڑکیوں کے لئے تعلیمی سلسلہ جاری رکھنا مشکل ہو چکا ہے کیونکہ بھارتی جنتا پارتی کے رہنماوں کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوں کے نو عمر جتھے مسلمان لڑکیوں کو گھر کر انہیں حجاب اتارنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ ایسا ایک اور واقعہ آج ریاست کرناٹک کے شہر مندیا کے پی ایس میں پیش آیا ہے جہاں انتہا پسند ہندوں کے جتھے نے اکیلی اور نہتی با حجاب طالبہ کو گھیر لیا اور اس کے ارد گرد جمع ہو کر جے شری رام کے نعرے لگانے لگے ۔ مگر طالبہ بلکل نہ گھبرائی اور اس نے جواب میں اللہ اکبر کے بعرے لگائے۔

کالج کی انتظامیہ نے بیچ بچاو کر کے طالبہ کو کالج کی عمارت کے اندر بھیج دیا ۔ گزشتہ کئی فہتوں سے کرناٹک کے مختلف کالجوں سے ایسے کیسسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر دندناتے انتہا پسند ہندوں کے ان گرہوں کو بی جے پی کی حکومت کی سر پرستی حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button