فخر عالم کا 22 یونٹس کا بجلی کا بل 10 ہزار سے زیادہ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف پاکستانی گلوکار، اداکار و میزبان فخرِ عالم نے 22 یونٹس کا 10 ہزار سے زائد بِل آنے سے متعلق کے الیکٹرک سے سوال پوچھ لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فخرِ عالم نے بل کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں22 یونٹس کا بل 10483 روپے آیا ہوا ہے۔
@KElectricPk please explain to me how can a 22 units bill be almost Pkr 11,000/- this calculation goes to almost 500 rupees a unit. What kind of absurdity is this? What kind of calculation is this? I feel so so sorry for the people of Pakistan. #Pakistan pic.twitter.com/VsoFP9NJha
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) September 13, 2022
فخرِ عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 22 یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ 500 روپے کا بن رہا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟ مجھے پاکستانی عوام پر بہت افسوس ہے۔
Dear Fakhr,
— KE (@KElectricPk) September 13, 2022
Breakdown of the bill is mentioned on the back for reviewing convenience. Further detailed information are available in the relevant SROs (1005(1)/2022 and 1424(1)/2022) for FCA against which you have been charged.
For information please visit https://t.co/wi7RSK1TJL pic.twitter.com/McpHq6KGs5
انہوں نے یہ بھی کیا کہ میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے۔
کے الیکٹرک نے فخرِ عالم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سہولت کا جائزہ لینے کے لیے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے۔
حکومت نے بجلی مہنگی کرنےکے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین کے بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب بینیفٹ بھی کردیا جس سے شہریوں کو بھاری بل موصول ہو رہے ہیں۔
خیال رہےکہ پہلے بجلی تقسیم کار کمپنیاں گھریلو صارفین کا بجلی بل ون سلیب بینیفٹ کی بنیاد پر بھیجتی تھیں، یعنی اگر کسی صارف نے ایک ماہ میں 350 یونٹ بجلی استعمال کیے تو اس سے ایک سے 300 یونٹ تک کا ایک ریٹ اور اوپرکے 50 یونٹ کا 301 سے 400 یونٹ والا الگ ریٹ لگتا تھا۔
ذرائع کے مطابق اب پروٹیکٹڈ صارفین کے سوا باقی تمام گھریلو صارفین کے لیے ون سلیب بینیفٹ کی یہ سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
اب اَن پروٹیکٹڈ صارفین پر استعمال ہونے والی بجلی پر آخر ی استعمال شدہ یونٹ کا ریٹ ہی لگےگا، یعنی اب 350 یونٹ کے استعمال پر 301سے 400 یونٹ تک کے سلیب کا ریٹ لگے گا ۔
سلیب بینیفٹ کے تحت 150 یونٹ استعمال کرنے پر صارف کو پہلے 100 یونٹ13 روپے 48 پیسے میں پڑتے تھے، 100 سے اوپر 50 یونٹ پر صارف سے فی یونٹ 18 روپے 58 پیسے وصول کیے جاتے تھے لیکن اب 150 یونٹ ماہانہ خرچ والے صارفین سے مجموعی طور پر 18 روپے 58 پیسے فی یونٹ وصول کیے جارہے ہیں۔
اس کے علاوہ ماہانہ 201سے 300 فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47پیسے ہے، ماہانہ 400 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے بنتا ہے، ماہانہ 500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26 روپے ہے، ماہانہ 600 یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے ہے، ماہانہ 700 یونٹ استعمال پر فی یونٹ ریٹ 27 روپے 65 پیسے ہے، ماہانہ 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے لاگو ہوتا ہے۔
کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین ایسے گھریلو صارفین کو کہا جاتا ہے جو گزشتہ 6 ماہ کے دوران مسلسل 200 سے کم یونٹ استعمال کر رہے ہوں۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران اگر کوئی صارف 200 یونٹ کی حد پار کرلے تو وہ پروٹیکٹڈ صارف کی فہرست سے نکل جائے گا اور اسے سلیب بینیفٹ کا ریلیف نہیں ملے گا جب کہ دوبارہ پروٹیکٹڈ صارف بننے کے لیے ضروری ہے کہ مسلسل 6 ماہ تک اس کا بجلی کا خرچ 200 یونٹ تک محدود رہے۔