نیہاں ککڑ اور فالگونی پاٹھک میں ٹھن گئی

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی گلوکارہ فالگونی پاٹھک نوئے کی دہائی میں اپنے گائے ہوئے گانےاو سجنا کے ری مکس سے نا خوش ،سوشل میڈیا پر نیہاں ککڑ کو ملنے والے منگی تبصروں کو شیئر کرکے ان پرغصہ نکال رہی ہیں
بھارتی گلوکارہ نہیا ککڑ نے نوے کی دہائی کے مشہورترین گانے کا ریمکس کیا۔ او سجنا گانا بھارتی گلوکارہ فالگونی پاٹھک نے گایا جبکہ اسی ٹائٹل سے البم بھی ریلیز کی ۔
او سجنا گاناپر بہت سے ڈانسرز نے بھی پرفارم کیا اوریوں اس گانے کا شمار فالگونی پاٹھک کے بہترین گانوں میں ہوتا ہے ۔ یہ گانا اس وقت کے ہندی گانوں میں بھی مقبول ترین گانوں میں شمار ہوا ۔ اب اس گانے کو بھارتی گلوکارہ نہیا ککڑ نے ری مکس کیا ۔ اب تک اس ری مکس گانے کو لیکر کے ایک بحث چھیڑ گئی ہے ۔
اس گانے کی گلوکارہ فالگونی کو نہیا پر شدید غصہ ہیں ۔ بھارتی میڈیا کو اپنے ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا اختیار ہوتا تو وہ نیہا پرمقدمہ کر دیتیں مگر ایسا نہیں ہے۔
اپنے غصے کا اظہار گلوکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر نیہا کی ویڈیو پر ملنے والے نیگیٹو کومنٹس کو شیئر کر کے کر ہی ہیں ۔