فن و فنکار

مشہوربھارتی گلوکارلائیو کانسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشہور بھارتی گلوکار ایڈاوا بشیر کا لائیو پرفارمنس کے دوران انتقال ہو گیا۔ ایڈاوا بشیر نے اپنے پسماندگان میں دو بیوائیں ریحانہ، رشیدہ اور 5 بچے چھوڑے ہیں۔

ایڈاوا بشیر کا تعلق انڈیا کی ریاست کیرالہ سے تھا۔ ان کا شمار لیجنڈ گلوکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے مقامی زبان میں سیکنڑوں گانے گائے جبکہ فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انڈیا کی شوبز اور سیاسی وسماجی شخصیات نے ایڈاوا بشیر کے اچانک انتقال پر ان کے اہلخانہ سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button