تھانہ کچہری

فیصل آباد میں بے روزگار باپ نے 2 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

( جہانزیب احمد خان ) فیصل آباد میں غربت سے تنگ باپ نے دو بیٹیوں کا گلا کاٹ کر خود کشی کرلی، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محمود آباد میں باپ نے پہلے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کیا اور خود پھندے جھول گیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متوفی اچھا ادمی تھا مگرنوکری نا ملنے کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔

کمرے سے ملنے والے خط میں لکھی تحریر کے مطابق مرنے والے نے گھر کی تمام سامان ایدھی کے حوالے کرنے کی وصیت کی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والا غریب شخص تھا، قرض میں ڈوبا تھا، روزگار بھی نہیں تھی ۔ پہلے دو بیٹیوں کو قتل کیا اور پھر اپنی جان لے لی۔ مقتول کی بیوی بھی 8ماہ قبل جگر کے مرض کے باعث علاج نہ ہونے پر انتقال کر گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button