فن و فنکارکھیل اور کھلاڑی

فوادخان اور وسیم اکرم فلم ” منی بیک گارنٹی ” میں ایک ساتھ

( مانیٹرنگ ڈیسک )بڑی فلم، بڑا پراجیکٹ، فواد خان اور وسیم اکرم ایک ساتھ،، فلم منی بیک گارنٹی کا پہلا پوسٹر جاری، فلم کا ٹیزر تین دن بعد جاری ہوگا۔

ہدایت کار اور رائٹر فیصل قریشی نے اپنے میگا پراجیکٹ کا اعلان کر دیا، جس میں پاکستان کے کئی سپر اسٹارز جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں، فلم میں پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، جبکہ ان کے ساتھ مرکزی کردار میں سپراسٹار فواد خان بھی نظر آئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، میکال زوالفقار، عائشہ عمر، جاوید شیخ، جان ریمبو، گوہر رشید، حنا دلپزیر ، مانی، کرن ملک اور علی سفینہ شامل ہیں۔ منی بیک گارنٹی کا ٹیزر 9 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اپنے آغاز سے ہی ایکشن، رومانوی اور کامیڈی فلمیں پاکستانی سنیما کی ساکھ پر حاوی رہی ہیں۔ فلمیں ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھری ہوئی ہیں، چاہے وہ کلاسیکی ہوں جیسے مولا جٹ اور چوریاں، جوانی پھر نہیں آنی جیسی فلموں کی بحالی کے بعد کی تصویریں، یا شیردل جیسی عصری بلاک بسٹر۔ ان زمروں میں مختلف معیار کی فلمیں ہوتی ہیں۔ اور جب کہ فلموں کے مجموعی معیار میں وقت کے ساتھ زبردست اضافہ ہوا ہے، لالی وڈ میں انواع کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

میگا اسٹارز پر مشتمل فلم 21 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button