وفاقی وزیر ایاز صادق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

( شیتل ملک )مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سردار ایاز صادق نے اپنے استعفی کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جاری ضمنی انتخابات تک انہیں اپنے حلقہ کے عوام کیساتھ وقت گزارنا ہے جسکی وجہ سے وہ بطور وزیر ذمہ داریاں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ضانطہ اخلاق کے مطابق کوئی وفاقی یا صوبائی وزیر کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا اس لئے سردار ایاز صادق نے اپنی وزارت کو چھوڑ کر اپنے حلقے میں رہنے کوترجیح دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق 18 جولائی کے بعد دوبارہ اپنی وزارت کا قلمدان سنبھال لینگے۔
سردار ایاز صادق نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا ہےکہ وزارت سے استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بناء پر دے رہا ہوں، میں پارٹی کی مضبوطی کے لیےکام کرتا رہوں گا۔