عوامی و انقلابی شاعر حبیب جالب کی یاد میں جالب عوامی میلہ

( شیتل ملک) ظلمت کو ضیا ، صر صر کو صبا بندے کو خدا نہ لکھنے کا نعرہ لگانے والے شاعر جمہور حبیب جالب کی یاد میں جالب عوامی میلہ 23 مارچ کو لگے گا،
اس میلے کی روح رواں حبیب جالب کی صا حبزادی اور فکر جالب فاونڈیشن کی سربراہ طاہرہ جالب ہیں ۔ ایچ آر سی پی یعنی ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر میں یہ میلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا اور شب 8 بجے تک جاری رہے گا ۔
انسانی حقوق کے کمشن برائے پاکستان کے 107 ٹیپو بلاک گارڈن ٹاون لاہورکے مرکزی دفتر میں ہونے والی اس تقریب میں ملک کے نامور، شاعر ادیب، مزدور اور کسان رہنماوں سمیت علم و ہنر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کر رہی ہیں جن میں رہنماء پروفیسرز اینڈ لیکچرز حسن رشید، ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلیکیشن سنٹر راشد رحمان،تاریخ دان حسن جعفر زیدی، رہنماء پاکستان مزدور محاذ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، رہنما عوامی نیشنل پارٹی احسان وائیں کے علاوہ معروف سماجی و سیاسی شخصیات ، شعرا اور ادیب زین عباس،صغیر تبسم ،صفیہ حیات ، امبر شہباز امبر ،شفقت حسین شفقت،حمزہ ہاشمی ،ڈاکٹر خالد جاوید جان،ڈاکٹرعباد نبیل شاد،بابا نجمی،بابا احمد اقبال بزمی،فدا بخاری شرکت کریں گے